Sport

LAHOR QALANDARS

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹ سے شکست دیدی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز بنائے جب کہ لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹ کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کیا۔لا ہور قلندرز کی جانب سے کپتان سہیل اختر اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ناکام ثابت ہوئے۔ سہیل 14 اور فخر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد آغا سلمان بیٹنگ کے لیے آئے لیکن 21 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔بین ڈنک 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد سمت پٹیل بیٹنگ کے لیے آئے لیکن 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ ڈیوڈ ویزے نے کھاتہ کھلونے کی بھی زحمت نہیں کی اور پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ 33 اور راشد خان 27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے تجربہ کار بلے باز روی بوپارہ نے نصف سنچری اسکور کی اور شعیب ملک 26 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ رتھرفورڈ نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔ عماد بٹ 11 گیندوں پر 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، سلمان مرزا نے2 اور ڈیوڈ ویزے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *