Pakistan

FATF

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا تین روزہ ورچوئل اجلاس آج سے شروع ہوگا۔ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کیخلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا آج سے شروع ہونے والا اجلاس 24 فروری تک جاری رہے گا، اجلاس میں منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کیخلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک سمیت عالمی ادارے اور ممبر ممالک شرکت کریں گے۔
ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کیخلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان کا نام کون 2018 سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل ہے ۔
ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں عالمی مالی نظام کو لاحق خطرات کے تدارک پر بھی غور کیا جائے گا ۔ورچوئل اجلاس کے فیصلوں کا اعلان 25 فروری کو کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *