corona, health

CORONA

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 160 کیسز رپورٹ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 160 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 16 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 384 مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 617 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 72ہزار 334 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 32 ہزار 313 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 87 لاکھ 18 ہزار 555 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 24 ہزار 466 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 605 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 35 ہزار 491مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 56 ہزار 220 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 292 ہو گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *