International

America weather

امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفباری سے اموات کی تعداد 70 ہوگئی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکساس میں طوفان گزرنےکے بعد صورتحال نارمل ہورہی ہے تاہم کچھ علاقوں میں خوراک، پینےکے پانی کی قلت اب بھی برقرار ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں دو ہفتے سے جاری بجلی کا بحران اموات کی تعداد میں اضافے کا سبب بن گیا اور ہیٹنگ نہ ہونے کے سبب کئی افراد بستروں میں ہی سردی سے ہلاک ہوگئے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکساس میں طوفان گزرنےکے بعد صورتحال نارمل ہورہی ہے تاہم کچھ علاقوں میں خوراک، پینےکے پانی کی قلت اب بھی برقرار ہے۔رپورٹس کے مطابق برفباری کے طوفان کے زیراثر مڈاٹلانٹک، نارتھ ایسٹ علاقوں میں برفباری ہوئی ہے۔
دوسری جانب کینیڈا کے مختلف علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ہے جبکہ مینی ٹوبا میں شہریوں نے برف سے بھول بھلیاں بنالیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *