Pakistan

WAZIR KHAZANA

وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت دسویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ شریک ہوئے۔اجلاس میں مجموعی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور صوبوں اور وفاق کے شیئرز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مائیکرو اکنامک اشاریوں سے متعلق کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا، قومی مالیاتی کمیشن میں مائیکرواکنامک اشاریوں پرمشتمل کمیٹی کی سربراہی وفاق کرے گا، پنجاب قومی مالیاتی کمیشن میں محصولات سےمتعلق کمیٹی کی سربراہی کرے گا، این ایف سی کے وفاق سے صوبوں کے وسائل کی منتقلی کی کمیٹی کی سندھ نگرانی کرے گا، صوبوں کے درمیان محاصل کی تقسیم سے متعلق گروپ کی سربراہی بلوچستان کرے گا۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا قومی مالیاتی کمیشن میں فاٹا سے متعلق قائم کمیٹی کی سربراہی کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *