Pakistan

INFLATION

روز مرّہ استعمال کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں ہفتے بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دوسری جانب دال ماش 4 روپے 64 پیسے، دال چنا 3 روپے 46 پیسے، دال مونگ 2 روپے اور دال مسور ایک روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اوسطاً 0.55 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔منہگائی میں اضافہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہوا۔ادارہ شماریات نے ملک میں منہگائی کے ہفتہ وار اعداوشمار جاری کردی ۔ملک میں ایک ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔چکن، دال چنا، دال ماش، دال مسور کی قیمتوں میں اضافہ۔ایک ہفتے کے دوران، انڈے، چاول، گھی، چینی، گوشت، تازہ دودھ، دہی منہگا ہوا، ادارہ شماریات۔ایک ہفتے کے دوران چکن 20 روپے فی کلو منہگی ہوئی۔چکن کی فی کلو قیمت 225 روپے سے بڑھ کر 245 روپے ہوگئی، دال ماش اوسطا 4 روپے 64 پیسے فی کلو، دال مونگ 2 روپے، دال مسور ایک روپے منہگی۔ گھی کی فی کلو اوسط قیمت 2 روپے 10 پیسے اضافہ ۔ملک میں گھی کی اوسط فی کلو قیمت 293 روپے 75 پیسے ہوگئی۔۔200 گرام لال مرچ کی اوسط قیمت میں 6 روپے 64 پیسے اضافہ رکارڈ کیاگیا۔ایک ہفتے کے دوران انڈے کی فی درجن اوسط قیمت 2 روپے 24 پیسےبڑھی،ملک میں انڈے کی اوسط فی درجن قیمت 149 روپے روپے پہنچ گئی۔ایل پی جی گھریلو سلنڈرکی قیمت میں35 روپے60 پیسے کمی آئی،ملک میں آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت میں19 روپے33 پیسے کمی،کوکنگ آئل، نمک سمیت 18 اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *