Pakistan

SHC

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت میں ریمارکس دیئے کہ متعلقہ تمام ادارے لاپتہ افراد کے بارے میں از خود اقدامات کریں، گمشدہ شہریوں کے اہلخانہ پریشان ہیں، داد رسی کی ضرورت ہے۔
لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے سندھ ہائیکورٹ میں کی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار ایک خاتون نے عدالت میں بتایا کہ میرا بیٹا کافی عرصے سے لاپتہ ہے ہم در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں،اس پر جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ تحمل رکھیں، ہم لاپتہ افراد کی بازیابی کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
ایس ایس پی سٹی نے دیگر لاپتہ افراد سے متعلق پیش رفت تحقیقاتی رپورٹس عدالت میں پیش کیں اور بتایا کہ لاپتہ ہونے والے محمد زبیر کی ٹریول ہسٹری نہیں ملی ہے۔اس موقع ہر سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے 22 مارچ کو رپورٹ طلب کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *