Pakistan

GAWADAR

گوادر میں اکنامک زون کیلیے 20 ہزار ایکڑ اراضی مختص کی جائے گی حکومت پاکستان کے محکمہ صنعت اور تجارت کے ایڈیشنل سیکریٹری منظور حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے بلوچستان میں صنعتی زونز میں اراضی کی الاٹمنٹ کے لیے قوانین مرتب کرلیے ہیں اور اراضی کے ریکارڈ کو مکمل کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے۔ اب صنعتی زونز میں صرف ان صنعت کاروں کو اراضی الاٹ کی جائے گی جو مقررہ مدت میں سرمایہ کاری کرکے صنعتیں لگائیں گے۔ ایم ڈی جیڈا عطاء اﷲجوگیزئی نے کہا ہے کہ گوادر میں اسپشل اکنامک زون کے لیے صوبائی حکومت 20 ہزار ایکڑ اراضی جلد مختص کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری صنعت منظور حسین نے کہا کہ گوادر میں صعنتی زون میں اراضی کی الاٹمنٹ کے کچھ مسائل تھے۔ان کے حل کے لیے وزیر اعلی جام کمال نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ اب اراضی کے حصول کے لیے قوانین مرتب کر لیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت گوادر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر جیڈا عطاء اﷲ جوگیزئی نے کہا کہ گوادر میں انڈسٹری کے قیام کے لیے3 ہزار ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے۔قبل ازیں تعارفی تقریب میں جیڈا حکام نے بزنس کمیونٹی کو گوادر میں بلوچستان حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے آگاہ کیا۔گوادر میں اکنامک زون کیلیے 20 ہزار ایکڑ اراضی مختص کی جائے گی گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *