International

AMERICA TUFAN

امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفباری، طوفان اور کڑاکے دار سردی میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ زیادہ تر ہلاکتیں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے ہونے والے ٹریفک حادثات میں ہوئیں جب کہ 7 افراد سخت سردی کو برداشت نہ کرپائے اور جان کی بازی ہار گئےعالمی خبر رساں اداے کے مطابق امریکی ریاستوں میں اس سال موسم سرما ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔ برفباری اور طوفان کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ٹیکساس ، کینٹکی اور مسوری میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔زیادہ تر ہلاکتیں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے ہونے والے ٹریفک حادثات میں ہوئیں جب کہ 7 افراد سخت سردی کو برداشت نہ کرپائے اور جان کی بازی ہار گئے، اسی طرح 3 افراد طوفان میں ہلاک ہوگئے۔سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ٹیکساس میں ہوا ہے جہاں جمادینے والی سردی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے 30 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے جس کے باعث عملاً بلیک آؤٹ ہےامریکی صدر جو بائیڈن نے کو تاریخی طوفان سے متاثرہ افراد کے لئے اضافی ہنگامی وسائل کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور پولیس پٹرولنگ کو بے گھر افراد کو سردی سے بچانے کے لیے انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔طوفان سے سب سے زیادہ نقصان اٹلانٹا اور شمالی کیرولائنا میں ہوا جہاں مجموعی طور پر 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے اور 50 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *