Pakistan

ROSHAN DIGITAL ACCOUNT

پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی جبکہ 4 اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ پہاڑوں کے درمیان چھپائی گئی یہ منشیات بیرونِ ملک اسمگل ہونا تھی پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق ویندر میں ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دورانِ چیکنگ کوچ سے 43 اعشاریہ 80 کلو گرام کرسٹل، 37 اعشاریہ 65 کلو گرام چرس، 29 اعشاریہ 80 کلو گرام ہیروئن، 12 اعشاریہ 30 کلوگرام آئس اور 6 اعشاریہ 15 کلو گرام افیون برآمد کر لی۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی میں یہ منشیات اسمگل کرنے والے 4 اسمگلرز کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پسنی کے علاقے شادی کور میں پہاڑوں کے درمیان چھپائی گئی 280 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی ہے۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کا مزید کہنا ہے کہ پہاڑوں کے درمیان چھپائی گئی یہ منشیات بیرونِ ملک اسمگل ہونا تھی، جبکہ پکڑی جانے والی اس منشیات کی مالیت 65 اعشاریہ 72725 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *