ENTERTAINMENT

FAWAD KHAN

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان کا کرن ملک کے ساتھ رومانوی فوٹو شوٹ شوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ واضح رہے کہ فواد خان کم و بیش ہی اپنی تصاویر یا اپنے کسی پروجیکٹ کے حوالے سے کوئی پیغام سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد خان کی ایک سال بعد کوئی تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہے۔
اداکار نے کرن ملک کے ہمراہ فوٹو شوٹ کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک بالکل نیا انداز‘۔
فواد خان نے یہ فوٹو شوٹ اہلیہ صدف فواد کے مینز فیشن کے نئے کلیکشن ’حضور‘ کیلئے کرن ملک کے ہمراہ کروایا جسے ان کے پرستاروں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
فواد خان پاکستان سمیت بھارت میں اپنی گلوکاری اور اداکاری کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ فواد خان کم و بیش ہی اپنی تصاویر یا اپنے کسی پروجیکٹ کے حوالے سے کوئی پیغام سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *