International

AFGHANISTAN ATTACK

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈاکٹر شامل ہے۔ دوسری جانب دونوں حملوں کی ذمہ داریاں اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم پولیس حملہ آور کو پکڑنے میں ناکام رہی اور وہ فرار ہوگیا۔
صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں ہی پہلے واقعے کے 20 منٹ بعد ایک اور واقعہ پیش آیا۔ اس بار نامعلوم افراد کی جانب سے سویلین گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈاکٹر شامل ہے۔ دوسری جانب دونوں حملوں کی ذمہ داریاں اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *