International

PAK TURK ISPR

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک 11 کا آغاز آج سے ہوا ہے، یہ فوجی تربیتی مشقیں 3 ہفتے تک جاری رہیں گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک ترک مشترکہ جنگی مشقیں اتاترک 11 کی افتتاحی تقریب تقریب اسپیشل سروسز ہیڈکوارٹرز تربیلا میں منعقد کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے ایس ایس جی اور ترک اسپیشل فورسز مشقوں میں شریک ہوئے ہیں۔
اس ضمن میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تین ہفتوں پر مشتمل مشق میں ترکی کی اسپیشل فورسز اور ایس ایس جی دستے شریک ہوں گے۔مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز سمیت کمانڈوز ٹریننگ کے تمام مراحل شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقیں دونوں برادر اقوام کے تعلقات مزید مستحکم کرنے میں معاون ہوں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *