Pakistan

NAB SARDAR MUHAMAD BAKSH

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلزپارٹی کے ایم این اے سردار محمد بخش مہر کو کلین چٹ دے دی اور انکوائری ختم کرنے کے لیے معاملہ چیئرمین نیب کو بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں محمد بخش مہر کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی جس دوران نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ محمدبخش مہرکے خلاف شواہد نہیں ملے، انکوائری ختم کرنے کے لیے معاملہ چیئرمین نیب کوبھیج دیا ہے۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے جواب تک مہلت دی جائے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے محمد بخش مہر کی انکوائری سے متعلق جواب طلب کرلیا اور ان کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی۔
نیب کے مطابق سردار محمد بخش مہر پر پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری ریکارڈ میں خوردبرد کے الزامات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *