Pakistan

CHOUDARY SARWAR

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ون، ٹو، تھری ، فور جتنے مرضی لانگ مارچ کر لے، مڈٹرم الیکشن نہیں ہوں گے۔ کہ اپوزیشن کے درجنوں لانگ مارچ سے بھی الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے چوہدری محمد سرور نے اپنے ایک بیان میں اپوزیشن کے جلسوں، دھرنوں اور لانگ مارچ کے بیانات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے درجنوں لانگ مارچ سے بھی الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے، اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹر یڈنگ کا تسلسل چاہتی ہے، ہم خاتمہ چاہتےہیں۔چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے آرڈیننس قومی امنگوں کی تر جمانی ہے، ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے سے پاکستان میں جمہوریت، پارلیمنٹ مضبوط ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ہارس ٹر یڈ نگ کی مخالفت کر نے والی جماعتیں آج اس کی حامی بن رہی ہیں، حکومت جتنے مرضی اچھے فیصلے کرے ان کی مخالفت اپوزیشن کی سیاسی مجبوری ہے۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہر ایشو میں اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کا اپوزیشن کا رویہ ملکی مفاد میں نہیں، ملک ترقی استحکام، آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں نہ مانوں کی سیاست کر کے پی ڈی ایم اپنا وقت ضائع کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *