corona

TEST MATCH SFVSPAK

دوسرے ٹیسٹ میں 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 3 وکٹ کے نقصان پر 144 رنز بنالیے ہیں۔ کراچی میں ہونے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، جس کے پاکستان کوسیریز میں برتری حاصل ہے
راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان 272 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم کو 71 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی جب کہ قومی ٹیم دوسری اننگز میں 298 رنز پر آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 370 رنز کا ہدف دیا۔
دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز حسن علی نے پہلے ہی اوور میں وین ڈار ڈاسن کو 48 رنز پر بولڈ کرکے پاکستان کو کامیابی دلوائی اور پھر فاف ڈپلسی کو بھی 5 رنز پر پویلین واپس بھیج کر پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر نے 17 رنز بنائے، ایڈم مارکرم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کیقومی ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف اوپننگ کرنے والے بلے باز دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے۔ عمران بٹ 0، عابد علی 13، بابراعظم 8، اظہرعلی 33، فواد عالم 12، فہیم اشرف 29، یاسر شاہ 23، حسن علی 5 اور شاہین آفریدی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی۔ نعمان 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 115 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ لیفٹ آرم اسپنر جارج لنڈے نے 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ کیشو مہاراج نے 3 اور کگیسو رباڈا نے 2 وکٹیں حاصل کی۔
۔کپتان بابراعظم نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ والی ٹیم کوہی برقراررکھا ہے، یہ ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب مہمان ٹیم نے لونگی نگیڈی کی جگہ آل راؤنڈر ویان ملڈر کو ٹیم میں شامل کیا ہےواضح رہے کہ کراچی میں ہونے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، جس کے پاکستان کوسیریز میں برتری حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *