ENTERTAINMENT

Sadpara on Social Media

پاکستان کے عوام اور دنیا بھر میں پھیلے محمد علی سدپارا کے مداح معجزہ کی توقع باندھے ہوئے ۔ سماجی رابطہ کی سوشل میڈیا صارفین شاندار الفاظ میں بہادر کوہ پیما کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔محمد علی سدپارہ کا سراغ نہ ملنے پر اُن کے چاہنے والے پریشان ہیں اور سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ٹویٹر پر اپ لوڈ ہونے والی ایک ویڈیو میں سدپارہ کو رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اُن کے ساتھ کورس کے انداز میں گیت کاکر انہیں واپس آنے کے لیے پہاڑوں کی قسم دے رہے ہیں۔NAT۔۔)چھوڑ دنیا آجا میرے واسطے۔۔تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم) ایک خاتون نے جذباتی انداز میں چیمپیئن کو الوداع کہا۔ اُن کا کہنا ہے کہ پہاڑ بہت پُرسکون ہیں۔ایک بار جب ان سے پیار ہوجائے تو یہ ہمیشہ کے لیے آپ کے ہوجاتے ہیں۔ خاتون نے ہالی ووڈ کی فلم دی ایورسٹ کا حوالہ بھی دیا۔ ایک اور خاتون نے محمد علی سدپارہ کو مخاطب کرکے لکھا کہ دنیا تمہارا نام یاد رکھے گی اور لوگ ہزارہا برس تمہاری فتوحات کی داستانیں سنائیں گے ۔ایک صاحب نے محمد علی سدپارا کے جملے امید کی کرن قرار دیے ہیں۔ علی سدپارا نے کہا تھا کہ اگر وہ پہاڑوں میں پھنس جائیں تو وہ برف کے کمرے میں خوراک اور دیگر اشیاء کے بغیر رہ سکتے ہیں۔کوہ پیما محمد علی سدپارا کے مداح معجزے کے منتظر سوشل میڈیا پر بہادر کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراج تحسین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *