Pakistan

RAILWAY FINANCE CRISES PK

ریلوے کو موجودہ مالی سال (2020-21ء) کی پہلی ششماہی میں 21 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ ماہرین نے اس صورتحال کا ذمہ دار افسران کو گردانتے ہیں جو اپنے کاموں میں دلچسپی نہیں لیتے، تاجر برادری اور عام مسافروں کو سفری سہولتیں میسر نہیں۔ذرائع کے مطابق ریلوے کے موجودہ مالی سال (2020-21ء) کی پہلی ششماہی میں اخراجات 41 ارب 81 کروڑ 75 لاکھ روپے ریکارڈ کئے گے جبکہ آمدن صرف 19 ارب 23 کروڑ 49 لاکھ روپے کی ہو سکی۔
ماہرین نے اس صورتحال کا ذمہ دار افسران کو گردانتے ہیں جو اپنے کاموں میں دلچسپی نہیں لیتے، تاجر برادری اور عام مسافروں کو سفری سہولتیں میسر نہیں۔
اس حوالے سے سی ای او ریلوے نثار احمد میمن کا کہنا ہے کہ آمدنی کم ہونے کی بڑی وجہ کورونا وبا ہے ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب ایسی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے جس سے ریلوے کو ریکارڈ آمدنی حاصل ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *