ENTERTAINMENT

HSY

اداکار حسن شہریار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری سے پہلے اپنی اردو بہتر کرنے کےلیے کلاسز لیں۔حسن شہریار یاسین نے کہا کہ میری محنت کا اندازہ یہاں سے لگائیں کہ مجھے جب ڈرامے کی پیشکش ہوئی تو سیٹ پر آنے سے پہلے اردو کی کلاسز لیں تاکہ میری اردو ٹھیک ہو جب کہ کیمرے سے شرماتا نہیں ہوں، فیشن کی دنیا سے پہلے تھیٹر بھی کرتا رہا ہوں
ڈرامہ سیریل سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے ایک انٹریو میں کہا کہ میں نے کبھی کچھ پلان کرکے نہیں کیا لیکن جو بھی کرتا ہوں پوری محنت اور تیاری کے ساتھ کرتا ہوں، اور صرف وہی کام کرتا ہوں جس میں مجھے لگے کہ میں بہت آگے جا سکتا ہوں۔فیشن کی دنیا میں ایچ ایس وائے کے نام سے مشہور حسن شہریار یاسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں خود کودوسرے فیشن ڈیزائنرز کی طرح نہیں سمجھتا اور نہ ہی خود کو کسی سے بہتر یا کمتر سمجھتے ہیں اور میں صرف فیشن ڈیزائننگ نہیں کی بلکہ اداکاری کے ساتھ ساتھ پروگرام کی میزبانی بھی کرتا رہا ہوں۔
حسن شہریار یاسین نے کہا کہ میری محنت کا اندازہ یہاں سے لگائیں کہ مجھے جب ڈرامے کی پیشکش ہوئی تو سیٹ پر آنے سے پہلے اردو کی کلاسز لیں تاکہ میری اردو ٹھیک ہو جب کہ کیمرے سے شرماتا نہیں ہوں، فیشن کی دنیا سے پہلے تھیٹر بھی کرتا رہا ہوں۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ہمایوں سعید ،عائزہ خان اور اقراعزیز میرے پسندیدہ اداکار ہیں اور ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ بھی مجھے بہت پسند آیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *