corona, health

CTD Operation KHI

شہر قائد کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔۔۔شاہ لطیف ٹاون میں سی ٹی ڈی کے چھاپے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ،،ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا، تفصیلات اس رپورٹ میں رات گئے شاہ لطیف ٹاون کا علاقہ فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھا۔کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے حساس ادارے کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے جدید اسلحے سے فائرنگ کردی اور دستی بموں سے حملہ کردیا۔ سی ٹی ڈی نے بھی مکان کا محاصرہ کرکے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ 5 کو گرفتار کرلئے گئے۔دہشتگردوں کے قبضے سے 4 کلاشنکوف،4 خود کش جیکٹس،15 دستی بم اور بارود سے بھرا رکشہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ناقابل شناخت دہشتگردوں کا تعلق کس دہشتگردوں گروہ سے ہے چھان بین شروع کردی گئی۔۔ تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔کراچی میں دہشتگردی کی بڑی منصوبہ بندی ناکام بنادی گئی شاہ لطیف ٹاون میں سی ٹی ڈی کے چھاپے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ مقابلے میں 1دہشتگرد ہلاک جبکہ 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا 4 کلاشنکوف، 4 خود کش جیکٹس، 15 دستی بم اور بارود سے بھرا رکشہ برآمد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *