corona, health

Corona

ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے انسٹھ افراد انتقال کرگئے ۔۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد بارہ ہزار چھبیس تک جاپہنچی ۔ وائرس کے ایک ہزار سینتیس نئے کیس بھی سامنے آئے ۔ مزید اس رپورٹ میں ۔کورونا وائرس دو دن بعد پھر زور پکڑگیا ۔ایک دن میں مزید انسٹھ افراد وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ۔۔ مہلک بیماری سے ہلاکتیں بڑھتے ہوئے بارہ ہزار کا ہندسہ بھی عبور کرگئیں ۔ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ سندھ میں بتیس ۔۔ پنجاب میں بیس ۔۔ خیبر پختونخوا پانچ اور اسلام آباد میں دو مریض انتقال کرگئے ۔ ایک ہزار سینتیس نئے مریض بھی رپورٹ ہوئے ۔۔ فعال کیس بڑھتے ہوئے اکتیس ہزار نو سو تیراسی ہوگئے ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پانچ لاکھ پچپن ہزار پانچ سو گیارہ ہوگئی ۔۔ چوبیس گھنٹے میں بتیس ہزار ایک سو انچاس ٹیسٹ کئے گئے ۔۔مرض کو شکست دینے والوں کی تعداد پانچ لاکھ گیارہ ہزار پانچ سو دو تک جاپہنچی ۔۔ اس وقت اسپتالوں میں دو ہزار دو سو تریپن مریض زیر علاج جبکہ دو سو پینسٹھ وینٹی لیٹر پر ہیں ۔ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 59 افراد جاں بحق جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 36 تک جاپہنچی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 511 ہوگئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *