corona, health

Corona Vaccine Misuse

سندھ میں کوروناویکسی نیشن کے معاملے پر صوبائی حکومت اور وفاق میں نیاتنازع سامنے آگیا، کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنماءاورسابق گورنر سندھ محمد زبیر کی بیٹی اور داماد کو ویکسین کا ٹیکا لگادیاگیا جبکہ وہ فرنٹ لائن طبی عملے کے رکن تھے اور نہ ہی عمر رسیدہ افراد تھے۔ تفصیلات اس رپورٹ میں سندھ میں کوروناویکسی نیشن کے معاملے پر صوبائی حکومت اور وفاق میں نیاتنازع سامنے آگیا، کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق گورنر سندھ محمد زبیر کی بیٹی اور داماد کو ویکسین کا ٹیکا لگادیا گیا جبکہ وہ فرنٹ لائن طبی عملے کے رکن تھے اور نہ ہی عمر رسیدہ افراد تھے۔ ضوابط کی خلاف ورزی پرڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرشرقی ڈاکٹر انیلہ قریشی کو معطل کر دیا گیا، وزیرصحت سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی جبکہ صوبائی وزیرسید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ یہ ایک ڈاکٹر کا انفرادی فعل تھا جس پر ایکشن لیا گیا ہے، محمد زبیر نے کہاہے کہ کورونا ویکسین کے معاملے سے ان کا کوئی تعلق ہے نہ ہی فیملی کو ویکسین لگوانے کیلئے انہوں نے کسی سے کوئی سفارش کی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ مافیاکو آج بھی ہیلتھ ورکرزکی بجائے اشرافیہ کی فکر ہے جبکہ وفاقی وزیراسدعمر نے کہاہے کہ صوبے کورونا ویکسین کنٹرول نہیں کرسکےتو وفاق کنٹرول لےگا۔ کورونا ویکسی نیشن کے معاملے پر سندھ حکومت اور وفاق آمنے سامنے مسلم لیگ ن رہنما محمد زبیر کی بیٹی اور داماد کو ویکسین کا ٹیکا لگادیا گیا محمد زبیر کے بیٹی داماد فرنٹ لائن طبی عملے کے رکن نہیں ضوابط کی خلاف ورزی پرڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انیلہ قریشی معطل کورونا ویکسین کے معاملے سے میرا کوئی تعلق نہیں، محمد زبیر مافیا کو آج بھی ہیلتھ ورکرز کی بجائے اشرافیہ کی فکر ہے، شہباز گل صوبے کورونا ویکسین کنٹرول نہیں کرسکے تو وفاق نگرانی کرے گا، اسد عمر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *