International

ARTAGUL GHAZI INFLUCER ACCEPT ISLAM

عثمانیہ سلطنت کے حوالے سے بنائے جانے والے مشہور ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے کردار ابن العربی سے متاثر ہو کر امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا۔ خاتون نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا خدیجہ رکھ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اطغرل غازی میں ابن العربی کے پیغامات سے وہ بہت زیادہ متاثر ہوئیں جس کے بعداُن کی سوچ تبدیل ہونا شروع ہوئی
ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست وسنکنسن کی رہائشی 60 سالہ خاتون نے گزشتہ برس اطغرل غازی دیکھنا شروع کیا، جس میں وہ ابن العربی کے کردار سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ انہوں نے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ شروع کیا۔
خاتون نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا خدیجہ رکھ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اطغرل غازی میں ابن العربی کے پیغامات سے وہ بہت زیادہ متاثر ہوئیں جس کے بعداُن کی سوچ تبدیل ہونا شروع ہوئی۔خدیجہ کا کہنا تھا کہ انہیں تاریخ سے بہت زیادہ لگاؤ ہے جس کی وجہ سے ان کی توجہ اس ترک ڈرامے کی طرف گئی اور پھر اسی وجہ سے انہوں نے اسلام کے بارے میں جاننے کے لیے قرآن مجید کا مطالعہ شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ دیکھنے کے بعد میں نے قرآن مجید کا انگریزی میں کئی بار ترجمہ پڑھا اور اس کے فلسفے کو سمجھنے کی کوشش کی، جس کے بعد ذہن میں یہ بیٹھ گیا کہ قرآن ہی وحدانیت کس سبق دیتا ہے.انہوں نے کہا کہ ڈرامہ دیکھنے اور قرآن کا ترجمہ پڑھنے کے بعد جہاں زندگی کی سوچ کا رخ تبدیل ہوا وہیں حق و باطل کو جاننے کا بھی موقع ملا۔ خدیجہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ترکی منتقل ہونا چاہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ترک کھانے بہت زیادہ پسند کرتی ہیں اور گھر میں بھی بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *