Pakistan

SAEED GHANI PRESSER

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کہتے ہیں کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کو سیاسی کہنا غلط ہے، قبضے کے خلاف کارروائی پر عمران خان نے عثمان بزدار کو سرٹیفکیٹ دیا تھا، زمین کے غلط استعمال پر سرکاری ادارے کارروائی کرسکتے ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملیر میں ہزاروں ایکڑ پر قبضے کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، لیز ختم یا اجازت سے ہٹ کر زمین کے استعمال پر کارروائی کرسکتے ہیں، زمین کو فارم ہاؤس، فیکٹری یا ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔
اسپیس پی پی رہنما نے کہا کہ قبضے کے خلاف کارروائی پر عمران خان نے بزدار کو سرٹیفکیٹ دیا، پی ٹی آئی کی حکومت قانون کی بالا دستی کی بات کرتی ہے، پولٹری فارم کیلئے جگہ تھی لیکن کوئی اگراپنا فارم ہاؤ س یا گھر بنا دے تو یہ غیرقانونی ہے۔
اسپیس سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ملیر میں بہت سے پی ٹی آئی ایم پی ایز نے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پرحملہ کرایا ہے حلیم عادل شیخ کےنام سے کوئی ایسا فارم ہاوس نہیں ہے، بورڈ آف ریوینو کے قوانین کے مطابق تجاوزات کےخلاف کارروائی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *