ENTERTAINMENT

SADAF KAWAL MODEL

ماڈل اور اداکارہ صدف کنول کہتی ہیں کہ فلموں کا کام کرنا آسان نہیں ، بڑی اسکرین پر آنے کے لیے سیکھنا پڑتا ہے ، ماڈلنگ شروع کی تو والد نے 2 سال تک ان سے بات نہیں کی جب کہ بھائی بھی کئی سال ان سے نہیں بولا۔
صدف کنول نے بتایا کہ ان کا تعلق بالا کوٹ سے ہے لیکن تعلیم کراچی میں حاصل کی، ماڈلنگ شروع کی تو والد نے 2 سال تک ان سے بات نہیں کی جب کہ بھائی بھی کئی سال ان سے نہیں بولا لیکن والدہ نے میری مرضی پر چھوڑ دیا۔ شوبز انڈسٹری میں مطلبی لوگ زیادہ ہیں، اس میدان میں دوست بہت ہیں لیکن جو غیر موجودگی میں ہماری برائی نہ کرے وہ صرف خاندان ہی ہوتا ہے کیوںکہ ان سے آپ کے کیسے بھی تعلق ہوں وہ ہمارا خیال رکھتے ہیں۔
خواتین کی تعلیم پر صدف کنول کا کہنا تھا کہ ایک عورت کے لیے تعلیم بہت ضروری ہے، کبھی کبھی احساس ہوتا ہے کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد شوبز میں آتی لیکن شاید نصیب میں یہی لکھا تھا۔ خاندان میں وہ بچیوں کو یہی مشورہ دیتی ہیں کہ پہلے تعلیم مکمل کرلیں پھر جو مرضی ہو کرلیں۔صدف کنول نے کہا کہ فلموں کا کام کرنا آسان نہیں ، بڑی اسکرین پر آنے کے لیے سیکھنا پڑتا ہے، ڈراموں میں کام کرنے سے اداکاری اچھی طرح سیکھی جاسکتی ہے، سجل علی کو اپنے بال لمبے رکھنے چاہئیں، مہوش حیات کو اپنا وزن کم کرنا چاہیے وہ پتلا ہوجائیں جب کہ مایا علی سے متعلق انہوں نے کہا وہ بہت پتلی ہوگئی ہیں انہیں اپنا وزن تھوڑا بڑھانا چاہیے۔ حمزہ علی عباسی کو اپنا وزن کم جب کہ عمران عباس کو میک اپ کم کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *