سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے لیڈر کپتان نے کشمیر کے معاملے پر پوری قوم کو مایوس کیا ہے کیونکہ صرف پانچ فروری کو جلسہ کرتے ہیں پھر سال بھر خاموش ہو جاتے ہیں۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا چپہ چپہ پاکستان کا ہے اور ہم اس سے دستبردار نہیں ہوں گے تاہم کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستانی فوج اور حکمرانوں کو آگے بڑھنا ہو گا اور اگر کشمیر کو آزاد کروانا چاہیتے ہیں تو جدوجہد کرنی پڑی گی۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکمران فوری کشمیر کے مسلے پر کانفرنس کا انعقاد کریں کیونکہ کشمیر کے لیے حکومت ایک قدم اُٹھائے تو عوام سو قدم اُٹھائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ او آئی سی اور دیگر تنظمیوں کا فرض ہے کہ دنیا کو تباہی سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ 73 سالوں میں ہزاروں جوانوں کی قربانیاں دیں جبکہ پچھلے ایک سال سے 75 سال کے بوڑھے تک کشمیر میں شہید ہوئے ہیں۔
موجودہ حکومت نے کشمیر کے معاملے پر پوری قوم کو مایوس کیا،سراج الحق
حکمران فوری کشمیر کے مسلے پر کانفرنس کا انعقاد کریں،سراج الحق
SIRAJ UL HAQ

06
Feb