Pakistan

Shah Mehmood Qureshi

وزیرِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ آج مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل بن چکا ہے، 5 اگست 2019ء کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے مقبوضہ خطہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے سفیروں کے ہونے والے اجلاس سے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں صورتِ حال عالمی برادری سے چھپی ہوئی نہیں، جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے یک جہتی پر امتِ مسلمہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، مقبوضہ کشمیر دنیا میں سب سے زیادہ قابض افواج کی موجودگی والا خطہ بن چکا ہے۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر میں 9 لاکھ فوج تعینات کر رکھی ہے، کشمیریوں کو جسمانی، سیاسی، نفسیاتی طور پر کچلنے کیلئے بھارتی ظالمانہ مہم جاری ہے، ہزاروں کشمیریوں کا کچھ پتہ نہیں کہ قابض بھارتی افواج نے انہیں کہاں قید کر رکھا ہے۔
جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے سفیروں کا اجلاس اجلاس سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خطاب مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے، شاہ محمود قریشی بھارتی غیر قانونی اقدامات سے مقبوضہ خطہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے، وزیر خارجہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *