Pakistan

IMRAN ISMAIL

کشمیر ڈے کپ کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔کراچی کے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں کشمیر ڈے کپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے،مریم نواز مائنس ہوں یا پلس، پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ستمبر میں تین ادارے دینے کا وعدہ کیا تھا مگر نہیں دیے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ منافقت دیکھنی ہو تو پی ڈی ایم کو دیکھ لیں،کسی صورت سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دیں گے۔
دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر پر عالمی طاقتوں کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اس معاملے کو عالمی فورمز پربھرپور اندااز میں اُٹھایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *