Pakistan

Asad Qaiser

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، اس معاملے پر 8 فروری کو اجلاس بھی طلب کرلیا۔
اسد قیصر نے کہا کہ بطور کسٹوڈین ایوان میں نظم و ضبط برقرار رکھنا ان کی ذمہ داری ہے، حزب اقتداریا اختلاف کے ہر رکن پر قومی اسمبلی کےقواعدکو ماننے کی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 4 فروری کو ایوان میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، اس معاملے کی تفتیش کی جائے گی۔
اسپیکر نے واقعے کی جانچ پڑتال اورسخت کارروائی کرنے کے لیے اجلاس کی کارروائیوں کاریکارڈ طلب کرلیا ۔
ایوان میں ہنگامہ آرائی، اسپیکر قومی اسمبلی کا کارروائی کا فیصلہ
ایوان میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر 8 فروری کو اجلاس طلب
4 فروری کو ایوان میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، اسد قیصر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *