Uncategorized

SOUTH AFRICA PAK SERIES

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں دوسرے روز قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ پہلے دن کے اختتام پر بابراعظم 77 اور فواد عالم 42 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔کپتان بابراعظم نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ والی ٹیم کوہی برقراررکھا ہے، یہ ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم رنز میں اضافہ کیے بغیر 77 رنز پر دوسرے ہی گیند پر سلپ میں کیچ دے بیٹھے اور فواد عالم بھی اپنے اسکور میں صرف 3 رنز کے اضافے کے بعد 45 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم قومی ٹیم کا اوپننگ کا مسئلہ اس ٹیسٹ میں بھی حل نہ ہوسکا، عمران بٹ 15 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ عابد علی بھی صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ سابق کپتان اظہر علی نے کھاتہ کھولنے کی بھی زحمت نہ کی۔
اپ آرڈر کی ناکامی اور 22 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بابراعظم اور فواد عالم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحاط انداز میں اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔ اس دوران کپتان بابراعظم نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
چائے کے وقفے کے بعد بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور پہلے دن کا کھیل مقررہ اوورز سے قبل ہی ختم کردیا گیا۔ پہلے دن کے اختتام پر بابراعظم 77 اور فواد عالم 42 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
کپتان بابراعظم نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ والی ٹیم کوہی برقراررکھا ہے، یہ ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب مہمان ٹیم نے لونگی نگیڈی کی جگہ آل راؤنڈر ویان ملڈر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں ہونے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، جس کے پاکستان کوسیریز میں برتری حاصل ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *