Pakistan

Firdous Ashiq Awan

معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہناہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے۔ ایک لاکھ 7 ہزار 813 بچے یتیم جبکہ 22ہزارخواتین بیوہ ہوچکیں۔
معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کشمیر ڈے پر اپنےایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے۔بھارتی درندہ فوج 11ہزار 234 کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتیوں کا نشانہ بنا چکی ہے مگر مسلسل ظلم کا سامنا کرتے کشمیریوں کے حوصلے ہیں کہ چٹانوں سے بلند! انہوں نے پیغام دیا کہ آج کا دن منانے کا مقصد مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کی جانب اقوام عالم کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہیگی! پاکستان کشمیر کی آزادی تک ہر قسم کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھےگا۔انشاءاللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔بھارتی دہشت گردی میں اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے، فردوس عاشق اعوان مقبوضہ کشمیر میں 1 لاکھ 7 ہزار 813 بچے یتیم، 22 ہزارخواتین بیوہ ہوچکیں، فردوس عاشق اعوان
مسلسل ظلم کا سامنا کرتے کشمیریوں کے حوصلے چٹانوں کی طرح بلند ہیں، فردوس عاشق اعوان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *