Uncategorized

WHEAT PRICE

سیاسی و زرعی حلقوں اور بیوروکریسی کے مطالبات اور سفارشات کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم کی سرکاری خریداری کے لئے 2 ماہ قبل اعلان کردہ قیمت خرید میں 150 روپے فی من اضافہ کرنے پر اصولی رضامندی ظاہر کردی ہے۔
2 ماہ قبل وفاقی حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آئندہ گندم خریداری کے لئے امدادی قیمت خرید 1400 سے بڑھا کر 1650 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی تھی جب کہ سندھ نے قیمت 2 ہزار روپے کا اعلان کردیا تھا، جس کے بعد وزیرا عظم عمران خان اور وزرائے اعلی پر شدید دباؤ تھا کہ قیمت بڑھائی جائے تاہم وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے تحفظات آڑے آرہے تھے۔
ذرائع کے مطابق اب وفاقی حکومت نے مستقبل کی گندم صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے قیمت خرید کو بڑھا کر 1800 روپے کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور قوی امکان ہے کہ جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا تاہم حکومت کو ریلیز پرائس کو بھی بڑھانا ہوگا تاکہ گندم کی ذخیرہ اندوزی نہ ہوسکے۔ وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ سندھ حکومت بھی گندم خریداری قیمت 2 ہزار کی بجائے 1800 روپے فی من مقرر کرنے پر رضامند ہو جائے تا کہ ملک بھر میں یکساں قیمت خرید ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *