Pakistan

WEATHER UPDATE

کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کی پیش گوئی جبکہ بالائی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90فیصد ہے۔شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں 9کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔شہر قائد میں آج کہر رہا صبح 8 بجے ایئرپورٹ کے قریب حد نگاہ 2.5کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔۔اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کراچی میں ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کی پیش گوئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *