Pakistan

ISPR Operation

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 4 زخمی ہوئے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے ایک کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا گیا تو دہشتگردوں نےفائرنگ شروع کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے گئے دہشتگرد اغوا برائے تاوان اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سےمقابلے میں نائب صوبیدار امین اللہ اور سپاہی شیر ضامن شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سےمقابلے میں 4سپاہی زخمی بھی ہوئے۔شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،4دہشت گرد ہلاک ہلاک دہشت گرد اغوا برائے تاوان اور فورسز پرحملوں میں ملوث تھے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے 2 جوان شہید ،4 زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *