ENTERTAINMENT, International

HOLLY WOOD REHANA BHARAT

ہالی ووڈ پاپ اسٹار ریحانہ نے بھارتی کسانوں کی حمایت میں ٹوئٹ کیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کے بھکت انتہا پسند ہندو تلملا اٹھے اور گلوکارہ ریحانہ کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا۔بھارت میں گزشتہ کئی ماہ سے کسان ذرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ لیکن مودی حکومت ان کے مطالبات ماننے پر تیار نہیں۔ الٹا مودی حکومت مظاہرے اور احتجاج کرنے پر اپنے ہی کسانوں پر تشدد کررہی ہے۔ کسانوں کے احتجاج پر ابھی تک پوری بالی ووڈ انڈسٹری خاموش تھی، لیکن انٹرنیشنل گلوکارہ ریحانہ کے بھارتی کسانوں کے حق میں کیے جانے والے ایک ٹوئٹ نے جیسے بھارتی کسانوں کے احتجاج میں نہ صرف جان ڈال دی بلکہ سوئی ہوئی بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی جگادیا۔تاہم مودی کے حامیوں اور انتہاپسندوں کو گلوکارہ ریحانہ کا کسانوں کے حق میں آواز اٹھانا ایک آنکھ نہیں بھایا۔ بھارت نے ریحانہ سمیت متعدد غیر ملکی افراد پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک میں کسانوں کے احتجاج پر سنسنی پھیلارہے ہیں۔ جب کہ متعدد بالی ووڈ اداکاروں نے بھی ڈھکے چھپے الفاظوں میں کہا ہے کہ غیر ملکی فنکاروں کو بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔ایک بھارتی صارف کو ریحانہ کا کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنا بالکل پسند نہ آیا وہ اور کچھ تو کر نہیں سکتا تھا تو اس نے گلوکارہ کے ٹوئٹ کے جواب میں اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے براہ راست ریحانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی نے تمہیں یہ ٹوئٹ کرنے کے لیے کتنے پیسے دئیے ہیں؟تاہم پاکستانی بھارتیوں کی اس حالت سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ عبدل وہاب شوکت نامی صارف نے بھارتیوں کی تلملاہٹ کا مزہ لیتے ہوئے کہا اس بھارتی صارف کی ٹوئٹ نے ان کا دن بنادیا۔کچھ بھارتی صارفین تو ریحانہ سے اس قدر غصہ ہوگئے کہ ان کی پاکستانی معاون خصوصی زلفی بخاری کے ساتھ ایک پرانی تصویر نجانے کہاں سے ڈھونڈھ لائے (ہوسکتا ہے یہ تصویر فوٹوشاپ ہو) اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ریحانہ کو اس ٹوئٹ کے لیے آئی ایس آئی نے پیسے دئیے ہیں۔کچھ بھارتیوں نے تو ریحانہ کو پاکستانی ثابت کرنے کی کوشش میں ان کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر فوٹوشاپ کرکے شیئر کرادی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *