International

Daniel Pearl Case

سندھ حکومت کا عمر شیخ کو ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ، سندھ ہائیکورٹ نے ڈینیل پرل قتل کیس میں عمر شیخ و دیگر ملزمان کو بریت کے باوجود رہا نہ کرنے متعلق ہوم سیکرٹری و دیگر حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر حکومت سندھ کے جواب کے بعد سیکرٹری داخلہ کو حاضری سے استثنی دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں ڈینیل پرل قتل کیس میں عمر شیخ و دیگر ملزمان کو بریت کے باوجود رہا نہ کرنے متعلق ہوم سیکرٹری و دیگر حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سیکرٹری محکمہ داخلہ و دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے موقف دیا کہ عمر شیخ کو ریسٹ ہاوس منتقل کرنے کے انتظامات کر رہے ہیں۔ ایک دو روز میں عمر شیخ کو ریسٹ ہاوس منتقل کردیا جائے گا۔ عدالت میں سپریم کورٹ کا حکم نامہ بھی پیش کیا گیا۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کریں گے۔ سپریم کورٹ میں اپیل چل رہی ہے۔ جونیئر وکیل نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ عمر شیخ کے وکیل محمود اے خان بیمار ہیں۔ سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ عمر شیخ سے متعلق فیصلہ حکومت نے کیا۔ ہمارے خلاف توہین عدالت نہیں بنتی۔ ملزمان کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی۔ سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ مجھے حاضری سے استثنی دیا جائے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو حاضری سے استثنی دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ دیگر فریقین کو عدالت آنا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *