Pakistan

PIA Fake License

قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل میں مزید انکشافات سامنے آگئے، ایف آئی اے نے دعوی کیا ہے کہ سول ایوی ایشن افسران نے جعلی لائسنس کے لئے پائلٹس سے رشوت وصول کی۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے اعلیٰ حکام کا فرنٹ مین کے ذریعے پائلٹس سے پیسے لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق فی پرچہ 5 لاکھ روپے لے کر پائلٹس کی جگہ کسی اور کو بٹھاکر امتحان پاس کروایا جاتا تھا۔خیال رہے کہ جعلی یا مشکوک لائسنس کے الزام کے تحت حکومت نے پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) کے 141 پائلٹس سمیت 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کی تھی۔پی آئی اے کے پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل میں مزید انکشافات افسران نے جعلی لائسنس کے لئے پائلٹس سے رشوت وصول کی، ایف آئی اے پائلٹس کی جگہ کسی اور کو بٹھا کر امتحان پاس کرایا جاتا تھا، ایف آئی اے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *