Pakistan

OGRA

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کردیا۔اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 122 روپے 45 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کے 11.8کلو گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1863روپے 14پیسے مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھادیں۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں ایل پی جی کی فی ٹن پیداواری قیمت 95283 روپے فی ٹن مقررکی گئی ہے۔
فروری 2021 کے لیے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 158 روپے ہوگئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈرکی قیمت 122 روپے بڑھ کر1863 روپے ہوگئی اورکمرشل سلنڈر کی قیمت 471 روپے بڑھکر 7168 روپے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی پر مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن مارجن 35000 روپے ہوگی جبکہ 4699 روپے فی ٹن ایل پی جی پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی بھی عائد ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی ٹن ایل پی جی پر 22941 روپے سیلز ٹیکس بھی عائد ہوگا جسکے بعد ایل پی جی صارف قیمت 157894 روپے فی ٹن ہوگی۔ اوگرا کے مطابق گھریلو استعمال کے سلینڈر کی بغیرٹیکس قیمت 1124 روپے ہوگی۔ اور تمام ٹیکسزلیوی اورمارکیٹنگ مارجن شامل کرکے صارفین کو گھریلو استعمال کے سلینڈر کی فروخت کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ آج یکم فروی سے نافذالعمل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *