Sport

K7 Karatha Club

کراچی میں کے سیون کراٹے کلب کے زیرانتظام ریفری اینڈ ججنگ کورس سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کراچی کے معروف کک باکسنگ اور کراٹے کے سینئر کھیلاڑیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پرسینئر کوچ رضوان نے شرکا کو مقابلے کے دوران ریفرنگ، ججنگ اور پوائنٹ اسکورنگ کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔کراچی میں کے سیون کراٹے کلب کے زیرانتظام منعقدہ سیمنار میں شرکا کو کراٹے کک باکسنگ کاعملی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لئے حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ کے سیون منتظمین کا کہنا تھا کہ سیمنار کے انعقاد کا مقصد مقابلے کے دوران بہت سے ایسے ججز اور کھلاڑی ہوتے ہیں جومقابلے کے قوائد و ضوابط سے واقف نہیں ہوتے۔ مقابلے کے دوران ریفری کےغلط فیصلے اور کھلاڑیوں کی نا مناسب حکمت عملی کے باعث مقابلہ تنازعہ کا شکار ہوتا ہے۔ ایسے تنازعات کو دور کرنے کے لئے کے سیون کراٹے کلب کے تحت آگاہی سیمنار کے انعقاد کئے جاتے ہیں جو بین الاقوامی قوائد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں۔ سیمنار کے اختتام پر کے سیون انتظامیہ کی جانت سے شرکا میں اعزازی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *