ENTERTAINMENT

SANAM JUNG

پاکستان شوبز انڈسٹری کی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ کی دلکش تصویر وائرل ہو گئی۔ صنم جنگ کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کامنٹس میں ان کا تاریفیں بھی کی جا رہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم جنگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔صنم جنگ کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کامنٹس میں ان کا تاریفیں بھی کی جا رہیں ہیں۔اس سے قبل یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پراداکارہ صنم جنگ کی شادی کے حوالے سے یہ خبریں گردش کر رہیں تھی کہ دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔تاہم صنم جنگ نے طلاق کے حوالے سے چپ توڑ دی تھی اور حقیقت کیا ہے سب کو بتا دیا تھا۔کچھ وقت تو اداکارہ اس بے بنیاد خبروں پرخاموش رہیں لیکن اب اداکارہ صنم نے بتا دیا کہ وہ اپمنی شادی شدہ زندگی میں بے حد خوش ہیں۔صنم جنگ کی جانب سے پوسٹ کی جانے اولی تصویر کی طویل کیپشن میں اداکارہ نے بتایا کہ ان دونوں کے درمیان طلاق نہیں ہوئی ہے۔معروف اداکارہ صنم جنگ نے سوشل میڈیا پراپنے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتےہوئےکہا کہ الحمدللہ ہماری ازدواجی زندگی خوشگوار طریقے سے جاری ہے اور انشااللہ ہمیشہ جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں اڑانے والوں کو ہوش سے کام لینا چاہیے۔سوشل میڈیا پر سیلیبرٹیز کے بارے میں اکثر غلط بے بنیاد خبریں گردش کرتی رہتی ہیں اوراس بار صنم کی شادی ختم ہونے کی بے بنیاد خبروں پر اداکارہ نے ایسی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔صنم جنگ نے مزید کہا ، “قاسم اور میں اپنی شادی شدہ زندگی سے بہت خوش ہیں اور ہم اگلے ہفتے ہماری 6 ویں سالگرہ منانے والے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *