Pakistan

IH Covid Vaccine Arrived GFX

چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔پاکستان ایئرفورس کے خصوصی طیارے پرویکسین کی 5لاکھ خوراکیں لائی گئی ہیں۔ ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا۔ خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچا، معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کورونا ویکسین وصول کی۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سائنو فارم ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ویکسین کیلئے انتھک محنت کرنیوالے ہر شخص کا شکر گزار ہوں، کورونا کا مقابلہ کرنے میں این سی او سی اور صوبوں نے اہم کردار ادا کیا، ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی دوسری جانب این سی او سی نے ملک بھر میں ویکیسین کی ترسیل کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی۔ این آئی ایچ اسلام آباد میں ویکسین رکھنے کیلئے تمام اقدامات کرلیےگئے ہیں،، صوبائی اور ضلعی سطح پر ویکسین کوآرڈینیشن مراکز بھی قائم کردئیے گئے ہیں چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کورونا ویکسین وصول کی کورونا کا مقابلہ کرنے میں این سی او سی اور صوبوں نے اہم کردار ادا کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *