ENTERTAINMENT

HAREEM SHAH

اپنی وڈیوز اور نت نئے انداز میں خبروں میں رہنے والی حریم شاہ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کے خواہشمند اپنا ایک منفرد انداز رکھیں۔ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ اپنی ایک دوست کے کہنے پر ٹک ٹاک ایپ کا استعمال شروع کیا، آج اسی ایپ کی وجہ سے انہیں ٹی وی پر اداکاری کے مواقع بھی مل رہے ہیں جب کہ عنقریب وہ ایک ویب سیریز میں بھی نظر آئیں گی۔
حریم شاہ نے کہا کہ وہ لوگ جو ٹک ٹاک پر مشہور ہونا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنا ایک منفرد انداز رکھیں۔ کسی دوسرے ٹک ٹاکر کی نقل کرنے کے بجائے ایسی وڈیوز بنائیں جس میں ان کا کام دیگر لوگوں میں الگ نظر آئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی ایک اور وڈیو شیئر کی ہے جس میں مفتی قوی کسی خاتون کے ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *