corona, health

CORONA UPDATE

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 683ہو گئی این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 1 ہزار 615کیسز سامنے آئے ، مزید 26افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 278مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 683ہو گئی ، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 428ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 34 ہزار 785 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 79 لاکھ 66 ہزار 981 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا کے کُل 33 ہزار493 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار92 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5لاکھ 1 ہزار 252مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 47 ہزار 249ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 996 ہوگئی۔پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 683ہو گئی کورونا کے کُل 33 ہزار493 مریض زیرِ علاج ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *