Pakistan

AIR QUALITY

آج کراچی کی فضا مضرِ صحت ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 11ویں نمبر پر رہا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 168پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار271 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہیں۔فضائی آلودگی کے ساتھ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے شدید دھند نے بھی ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں حدِ نگاہ کم ہو گئی۔آلودہ فضا سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔اس حوالے سے ماہرین صحت نے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری ماسک کا استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی 11ویں نمبر پر آگیاکراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 168پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *