Sport

TEST MATCH SF VS PK

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے اور مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنالیے ہیں۔مزید تفصیلات اس رپورٹ مین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 220 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم فواد عالم کی سنچری کی بدولت 378 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور یوں میزبان ٹیم نے 158 رنز کی برتری حاصل کی۔چوتھے روز مہمان ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 187 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ ۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے دوسری اننگ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ یاسر شاہ نے 4 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن کے کھیل کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا اور ابتداء میں ہی جنوبی افریقا کی دو قیمتی وکٹیں حسن علی اور یاسر شاہ نے جلد حاصل کرکے میچ میں پاکستان کی گرفت مزید مضبوط کردی۔جنوبی افریقا نے چوتھے دن اپنی 187 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو حسن علی نے مہاراج کو انفرادی اسکور 2 رنز سے آگے بڑھانے نہ دیا اور انہیں بولڈ کردیا۔جنوبی افریقا کے کپتان ڈی کوک بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 2 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔جنوبی افریقا کے آخری 4 کھلاڑیوں کو ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے آؤٹ کیا۔مہمان ٹیم کی ساتویں وکٹ 234 کے اسکور پر گری جب جارج لین 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آٹھویں وکٹ 238 پر گری جب ربادا ایک رن بنا کر بولڈ ہوئے۔جنوبی افریقا کی نویں وکٹ نورٹج کی تھی وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بامووا تھے جو 40 رنز بنا سکے۔مہمان ٹیم جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم 74 اور وین ڈر ڈاؤسن 64 ، بامووا 40 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈین ایلگر 29 ، جارج لین 11 اور فاف ڈیوپلیسی نے 10 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ کے کامیاب ترین بولر نعمان علی رہے جنہوں نے 25.3 اوورز میں 35 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ یاسر شاہ نے 4 اور حسن علی نےایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان کراچی میں ٹیسٹ میچ جاری میچ میں چوتھے دن کے کھیل کا تباہ کن انداز میں آغاز حسن علی اور یاسر شاہ نے میچ میں پاکستان کی گرفت مزید مضبوط کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *