Pakistan, recent_main

RAHIM YAR KHAN

رحیم یار خان میں جبری برطرفیوں پر شیخ زید اسپتال کے ملازمین کا احتجاج اوردھرنا چوتھے روز بھی جاری ۔ملازمین نے اڈا خانپور کے قریب احتجاجی کیمپ لگا کر 4 روز سے سڑک کو ٹریفک کیلئے بندکیا ہوا ہے۔مزید جانتے ہیں اس رپورٹ میں
شیخ زید ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز اور ملازمین کا چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایم ایس شیخ زید نے سینکڑوں ملازمین کو جبری طور پر برطرف کیا جبکہ شیخ زید اسپتال میں 1600 سے زائد سیٹیں خالی ہونے کے باوجود 800 ملازمین کو نکال دیا گیا اور 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں۔مظاہرین نے شاہی روڈ پر اڈا خانپور کے قریب احتجاجی کیمپ لگا کر 3 روز سے ٹریفک کو بلاک کیا ہوا ہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ڈاکٹروں اور ملازمین نے ایم ایس شیخ زید اسپتال آغا توحید کو عہدے سے ہٹا کر معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ برطرف ملازمین کی بحالی اور تنخواہوں کی ادائیگی تک احتجاج جاری رہے گا۔ جبری برطرفیوں پر شیخ زید اسپتال کے ملازمین کا احتجاج اوردھرناجاری 1600 سے زائد سیٹیں خالی ہونے کے باوجود 800 ملازمین کو نکالا،مظاہرین ملازمین کی بحالی اور تنخواہوں کی ادائیگی تک احتجاج جاری رہے گا،مظاہرین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *