recent_main, Sport

PSL Drafting

پاکستان سپر لیگ 6 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کرس گیل کو چن لیا ۔ملتان سلطان نے پلاٹینیم کیٹگری میں کرس لین کو چن لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی کہ فینز کو آنے کی اجازت ملے جائے، اس حوالے سے حکومت سے بات کریں گے۔پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں ایک بار پھر کرس گیل جلوہ گر ہوں گے، کرس گیل کا انتخاب کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اپنی ٹیم کے لیے پلاٹینم کیٹیگری میں کرلیا۔ پشاور زلمی نے ڈیوڈ ملر کو جبکہ لاہور قلندرز پلاٹینم میں راشد خان کو چن لیا۔ ٹام بنٹن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پلاٹینم میں لیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم کے لیے حسن علی کو چن لیا۔ پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ فینز کو آنے کی اجازت ملے جائے، اس حوالے سے حکومت سے بات کریں گے، احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل برانڈ پر سب کو فخر ہے۔ احسان مانی نے کہا کہ فرنچائزز نے لیگ کی کامیابی میں کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ چار سو سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *