International

Joe Biden Cabinet

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی کابینہ اراکین کے نام فائنل کرلئے، کہتے ہیں کابینہ کے ارکان بے حد ٹیلنٹڈ ہیں۔ سوشل میڈٰیا پر جاری بیان میں نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے بتایا کہ انہوں نے اپنی کابینہ کے لئے اراکین کا چناؤ کرلیا ہے، جو بائیڈن نے نے کہا کہ ان کابینہ میں شامل اراکین بے حد ٹیلنٹڈ ہیں جس پر انہیں فخر ہے۔ کہتے ہیں ان کی کابینہ میں شاندار چوبیس مرد اور خواتین شامل ہیں۔ نومنتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری رواں ماہ 20 تاریخ کو ہوگی۔نئے آنے والے صدر ایک ایسے موقع پر اپنا حلف اٹھائیں گے جب چین کی معیشت وبا پر قابو پانے کے بعد پھر سے آگے بڑھ رہی ہے جبکہ امریکہ اس سلسلے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہا ہے، جہاں دنیا میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں اور ویکسین کے پھیلاؤ کا عمل بھی اتنا مؤثر نہیں ہے۔ صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وبا کو قطعی طور پر نظر انداز کیا ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *