International, recent_main

INDIAN STUDY CENTER

بھارت میں ہندوتوا نظریے کے فروغ میں انتہا پسند تنظیم ‘ہندو مہاسبھا’ اندھی ہوگئی، مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے نام پر اسٹڈی سینٹر قائم کردیا۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیشن میں ناتھو رام گوڈسےکے نام سے ایک اسٹڈی سینٹر کھولا گیا ہے جہاں بھارت کی آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے کانگریس کے بانی مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو ہیرو کے طور پر پیسش کیا جاتا ہے طالب علموں کو اس کے بارے میں جھوٹی کہانیاں سنا کر اسے ہیرو کے طور پر پڑھایا جاتا ہےیہی نہیں وہاں اس کی پوجا بھی کی جاتی ہے، ہندو مہاسبھا نے قاتل کو محب وطن قرار دے دیا۔ہندو مہاسبھا کے جے ویر نامی رہنما کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو یہ جاننا چاہیے کہ ملک کو بچانے کے لیے گوڈسے کے ساتھ ساتھ سبھی محبان وطن نے کس طرح کی قربانیاں دیں۔اسٹڈی سینٹر میں ناتھو رام کے علاوہ دیگر دشمنان وطن شخصیات کے بارے میں ذہن سازی کی جاتی ہےاسی طرح بھارت میں ہندوتوا ذہنیت کو فروغ دینے اور حب الوطنی کے نام پر تشدد کو اکسانے پر بہت سی تنظیمیں کام کررہی ہیں۔بھارت میں ہندوتوا نظریے کے فروغ میں انتہا پسند تنظیم ‘ہندو مہاسبھا’ اندھی ہوگئی مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے نام پر اسٹڈی سینٹر قائم کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *