recent_main, Sport

E-SPORTS

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا میں تبدیلی یونیورسٹیاں ہی لائی ہیں اور پاکستان میں تیزی سے یونیورسٹیز بن رہیں ہیں۔جبکہ ای اسپورٹس کھیلنے والوں کے لئے بھی خوشخبری سنادی، کہا پاکستان بھر میں اب ای اسپورٹس بھی تمام کھیلوں کا باقاعدہ حصہ ہونگے، مزید جانتے ہیں اس رپورٹ میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری وزارت نے پاکستان کی پوری ہییت تبدیل کرکے رکھ دی ہے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے ہیومین ریسورس اور بچوں کے کام کے لیے ماحول بھی پیدا کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں پیسوں اور پلاننگ کا مسئلہ ہوتا ہے اسی لئے پاکستان میں بچوں کو سہولیات کم ملتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو اچھا ماحول دینا ہے تا کہ وہ ادہر کام کر سکے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ای اسپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان سائنس فاونڈیشن کے درمیان یادادشت طے پا گئی ہے۔جس کے بعد ای-کامرس کو با قائدہ کھیل کا درجہ حاصل ہوگا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ کو ویڈیو گیمز سے دلچسپی ہے تو تیار ہو جائیے اور نئے مواقع آپ کے منتظر ہیں۔
پاکستان میں تیزی سے یونیورسٹیز بن رہیں ہیں،فواد چوہدری پاکستان میں ای اسپورٹس بھی کھیلوں کا باقاعدہ حصہ ہونگے،وفاقی وزیر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *